31 جنوری، 2024، 12:42 PM

صہیونی فوجی نفسیاتی بیماری کا شکار ہورہے ہیں، اسرائیلی اخبار

صہیونی فوجی نفسیاتی بیماری کا شکار ہورہے ہیں، اسرائیلی اخبار

اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں کی بڑی تعداد اپنے گھروں کو واپس آنے کے بعد روحی اور نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ لڑنے والے صہیونی فوجی نفسیاتی مشکلات اور بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ غزہ پر حملوں کو تقریبا چار مہینے پورے ہورہے ہیں تاہم اب تک صہیونی فورسز اپنے اہداف کے حصول ٰمیں بری طرح ناکام ہوئی ہیں اسی وجہ سے مبصرین کے مطابق صہیونی فوجی غزہ کی جنگ میں شرکت کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

اخبار نے سابق اسرائیلی ریزرو فورسز کے سربراہ اسحاق بریک کے حوالے لکھا ہے کہ صہیونی فوج بیک وقت دو محاذوں پر لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے جب کہ ایک محاذ پر بھی اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے چنانچہ حماس پہلے کی طرح پوری طاقت کے ساتھ فعال ہے۔

اخبار نے اسرائیلی فوجیوں کی نفسیاتی بیماریوں کے حوالے کہا ہے ایک فوجی نے غزہ سے واپسی کے ڈراونا خواب دیکھا اور نیند سے بیدار ہوتے ہیں اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی

News ID 1921595

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha